جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین اسرائیل تنازعہ کے دو مرحلوں پر مشتمل حل پر اتفاق

2024/02/23 10:26:50
شیئر:

22 تاریخ کی سہ پہر  گروپ آف ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک تمام فریقین فلسطین اسرائیل تنازعہ کے دو مرحلوں پر مشتمل حل پر متفق ہوئے ہیں۔

اجلاس کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے جی 20 ممبران کے موجودہ بین الاقوامی اہم  تنازعات بشمول فلسطین اسرائیل تنازعات کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کے اراکین "جنگ بندی کے حصول کے لیے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کو فوری طور پر کھولنے" کی حمایت کرتے ہیں اور پھر فلسطینی ریاست کو فلسطین اسرائیل تنازع کے حتمی حل کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

مورو ویرا نے ایک بار پھر موجودہ بین الاقوامی بحران کے حل کے لیے عالمی گورننس اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران نے اقوام متحدہ، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے تاکہ ان بین الاقوامی اداروں کو آج کی دنیا کے چیلنجوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

گزشتہ سال دسمبر میں برازیل کی جانب سے جی 20 کی گردشی صدارت سنبھالنے کے بعد وزرائے خارجہ کی یہ پہلی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہے۔ یہ ملاقات دو دن تک جاری رہی۔موجودہ ہاٹ اسپاٹ تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والا بین الاقوامی بحران اور عالمی گورننس ریفارم میٹنگ کے اہم موضوعات تھے۔ ایک اور اعلیٰ سطحی اجلاس کے طور پر، جی20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کی میٹنگ اگلے ہفتے برازیل کے شہر ساؤ پالو میں منعقد ہوگی۔