چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی عالمی سطح پر نمایاں تشہیر

2024/02/24 18:50:15
شیئر:

لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ،  چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی تشہیری ویڈیوز متعدد ممالک میں مختلف انداز سے نمودار ہوئیں ، جس نے مقامی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

23 فروری کی شام کو  افریقہ کی بلند ترین عمارت سمبل ٹاور کو ایک بڑی سکرین میں تبدیل کر دیا گیا اور لالٹین فیسٹیول گالا کی ایک پروموشنل ویڈیو چلائی گئی، یوں مقامی لوگوں اور سمندر پار چینیوں نے چینی لالٹین فیسٹیول کا خیر مقدم کیا۔ گزشتہ سال کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور رواں سال چائنا میڈیا گروپ کے نئے سال کے لائٹ شو کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول کے عناصر افریقہ کی بلند ترین عمارت پر نمودار ہوئے ہیں۔

23 تاریخ کو متحدہ عرب امارات اور قطر کے کئی بڑے شاپنگ مالز، بین الاقوامی سپر مارکیٹ چینز اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز میں تقریباً 260 ٹی وی اسکرینوں نے سی ایم جی کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو ایک لوپ میں چلانے کا آغاز کیا ہے۔