جی سیون کے ایک ورچوئل سربراہ اجلاس میں روس کے خلاف پابندیوں میں اضافے کا اعلان

2024/02/25 16:46:38
شیئر:


24 فروری کو ،اطالوی وزیر اعظم میلونی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جی 7 رہنماؤں کے ایک ورچوئل سربراہی اجلاس کی صدارت کی ، جس میں بنیادی طور پر یوکرین کو امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں منظور کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

 اطالوی وزیر اعظم میلونی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جی سیون  تمام ممکنہ  ضروری امداد فراہم کرتا رہے گا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کے لئے 45 بلین یورو کی امداد مارچ میں دستیاب ہوگی۔

 جی سیون امریکہ، جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جاپان پر مشتمل ہے  ، اور  مشترکہ تشویش کے اہم امور پر سالانہ سربراہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے  ۔ اٹلی اس سال جی 7 کی صدارت کر رہا ہے۔