چین اور کانگو کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کانگو میں ایک تقریب کا انعقاد

2024/02/25 16:11:27
شیئر:

تیئیس فروری کو ،  ری پبلک آف دی کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں کانگو کے  ایوان صدر میں چین اور کانگو کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 600 سے زیادہ مقامی معززین اور سمندر پار چینیوں نے   اس  تقریب میں شرکت کی ۔ گزشتہ 60 سالوں کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے بھرپور توانائی برقرار رکھی ہے.

 اس سے قبل کانگو کے صدر سساسو نے  چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وہ 16 مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں اور حالیہ برسوں میں چین کی نمایاں تبدیلیوں اور چین کی معیشت کی تیز ترقی  کو دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مستقبل میں مزید شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں گے، اور وہ روایتی دوستی کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

تقریب میں شریک مہمانوں نے چین کانگو تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش اور پروموشنل ویڈیو دیکھی اور روایتی چینی ثقافت جیسے خطاطی، چائے کے فن اور کاغذ تراشی کا تجربہ کیا۔