غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات کے نئے دور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ٹائمز آف اسرائیل

2024/02/25 17:18:57
شیئر:


ٹائمز آف اسرائیل نے 24 تاریخ کو اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات کا نیا دور پیرس، فرانس میں منعقد ہوا، جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں 40 اسرائیلی قیدیوں اور سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا جائے گا، اور فلسطین اسرائیل تقریباً چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا آغاز کریں گے ۔ 

جنگ بندی کے دوران اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی میں دوبارہ تعینات ہوں گے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر  کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی کابینہ نے 24 تاریخ کو جنگ بندی کے مذاکرات کے تازہ ترین دور کی پیشرفت سنی اور اس کے بعد فیصلہ کیا کہ غیر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد آئندہ چند روز میں دوحہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا تاکہ  کچھ انسانی پہلوؤں پر مزید مشاورت کی جائے۔

 23 تاریخ کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات کا نیا دور پیرس، فرانس میں منعقد ہوا، قطر، مصر اور امریکہ کے نمائندوں نے اسرائیلی وفد کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا تاہم حماس نے اس مذاکرات میں حصہ نہیں لیا۔