سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاؤنٹی میں زلزلہ ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

2024/02/25 16:16:05
شیئر:

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر  کے مطابق شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کرغیز خود اختیار پریفیکچر کی اہیکی کاؤنٹی میں اتوار کو 11 کلومیٹر کی گہرائی میں پانچ اشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پولیس نے ایمرجنسی رسپانس اور زلزلے سے وابستہ متعلقہ محکموں سے موصول اطلاع کی روشنی میں بتایا ہے کہ زلزلے میں کسی مکان کے گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، فائر اینڈ ریسکیو محکمے نے بھی ، اہیکی کاؤنٹی میں کسی جانی نقصان یا مکان گرنے کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے.