مقامی وقت کے مطابق 24 فروری کو چلی کے محکمہ قانون و طب نے اعلان کیا کہ رواں ماہ کے اوائل میں ملک کے بندرگاہی شہر والپاریسو خطے میں کئی مقامات پر جنگلات میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 124 متاثرین کی شناخت کی جا چکی ہے ، جبکہ دیگر 29 اب بھی شدید زخموں کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
چلی کی وزارت خزانہ کا اندازہ ہے کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے کم از کم ایک ارب ڈالر درکار ہوں گے۔