پاکستان کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا چین۔پاک تعلقات کے بارے میں اظہار خیال

2024/02/25 16:12:54
شیئر:

پاکستان کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے چین کے ساتھ اپنے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط  پائیدار تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اب "میرے بیٹے میں چین کے لیے لگن پیدا ہو چکی ہے اور میرا چھ سالہ پوتا چینی زبان سیکھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلق قائم کرنے میں دل و دماغ کو جوڑنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ چین باہمی تعلقات کا فروغ کیوں چاہتا ہے؟ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان میں خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں میں کیسے نئی طرز زندگی تشکیل دے سکتی ہے؟یہ سب جاننے کے لیے ہمارے ساتھ چائنا ٹاک کی اس قسط میں شامل ہوں۔