ابوظہبی میں ڈبلیو ٹی او "چائنا پراجیکٹ" گول میز اعلی سطحی فورم کا انعقاد

2024/02/26 09:20:43
شیئر:

 25 فروری کو  12 ویں ڈبلیو ٹی او "چائنا پراجیکٹ" گول میز اعلیٰ سطحی فورم متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوا۔چین کے  وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ نے اعلیٰ سطحی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقریر کی۔ ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایولااور متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مراکش اور ڈبلیو ٹی او کے دیگر رکن ممالک کے وزراء نے  بھی فورم میں تقاریر کیں۔

 وانگ وین ٹاؤ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کثیر الجہتی تجارتی نظام میں عرب ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک کے انضمام کی حمایت کی ہے اور اپنی ترقی سے  پوری دنیا کو فائدہ پہنچانے پر زور دیا ہے۔ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کے فریم ورک  میں  جنوب جنوب تعاون جاری رکھے گا، "چائنا پراجیکٹ" کو مزید نافذ کرے گا، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے کھلے پن،  اس میں شمولیت اور توازن کو بڑھائے گا، ٹھوس اقدامات کے ساتھ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو نافذ کرے گا، اور ترقی کے  عالمی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا۔

 

اجلاس کے دوران ، وانگ وین  ٹاؤ   اور ایولا نے "چائنا پروجیکٹ" پر  مفاہمت کی ایک نئی  یادداشت پر دستخط  بھی کیے۔

 "چائنا پراجیکٹ" چین اور ڈبلیو ٹی او سیکریٹریٹ نے 2011 میں قائم کیا تھا تاکہ ترقی پذیر ممالک ، خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک کو کثیر الجہتی تجارتی نظام میں بہتر طریقے سے ضم کرنے میں مدد مل سکے۔ مراکش کے وزیر صنعت و تجارت ریاض مزار نے کہا کہ  چین کثیر الجہتی تجارتی نظام اور  ڈبلیو ٹی او میں دوسرے ممالک کی شمولیت میں مدد کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے مثبت اور طاقتور کردار ادا کیا ہے.