ملک میں استحکام ،موجودہ نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے وجود کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا،عراقی وزیر اعظم

2024/02/26 11:19:13
شیئر:

  مقامی وقت کے مطابق 25 فروری کو عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے چھٹی بغداد  انٹرنیشنل  ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت اور تقریر کی۔

 السوڈانی نے کہا کہ عراق میں انتہا پسند گروہوں کو شکست دے دی گئی ہے اور عراق کے استحکام اور فوج کی جنگی صلاحیت میں بہتری نے عراق میں امریکی  سربراہی میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کو ختم کرنے میں تمام فریقوں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے  اس بات پر زور دیا کہ عراق اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے درمیان تنازعات کے میدان کے طور پر مسترد کرتا ہے۔