اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے حالیہ دور میں غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29,692 ہو چکی

2024/02/26 09:05:27
شیئر:

 اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ  ورکس ایجنسی  برائے فلسطینی پناہ گزین  (یو این آر ڈبلیو اے) نے 25 فروری کو  سوشل میڈیا پر  کہا کہ غزہ کی پٹی میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔  غزہ کی پٹی میں صاف پانی نایاب ہے اور ٹھوس فضلہ بڑھ رہا ہے جس سے بیماریوں  کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے۔ تنظیم نے کہا کہ موجودہ صورتحال تباہ کن ہے اور  وہ غزہ کی پٹی کو امداد فراہم کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

 مقامی وقت کے مطابق 25 فروری کو سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی کے امور جیک سلیوان نے ایک  میڈیا  انٹرویو میں کہا کہ امریکہ، مصر، قطر اور اسرائیل غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے معاملے کے حوالے سے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے 'بنیادی ڈھانچے ' پر اتفاق رائے  پر  پہنچ گئے ہیں اور اس معاہدے پر اب بھی بات چیت جاری ہے۔

 25 فروری کو  غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر میں  فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فوجی آپریشن میں 29,692 فلسطینی ہلاک اور 69,879 زخمی ہو چکے ہیں۔