چینی وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ کی امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے ملاقات

2024/02/27 09:56:49
شیئر:

 26 فروری کو  چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ نے ابوظہبی میں 13 ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کے موقع پر امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی سے ملاقات کی۔

 فریقین نے 13 ویں وزارتی کانفرنس کے عملی نتائج کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر پیشہ ورانہ  تبادلہ خیال کیا۔ وانگ وین ٹاؤ نے ملاقات میں  چین پر عائد  اضافی  امریکی محصولات اور تجارتی شعبوں میں  تائیوان سے متعلق امورپر  گہری تشویش کا اظہار کیا۔