این پی سی اور سی پی پی سی سی 2024 کے اجلاسوں کے لیے نیوز سینٹر با ضابطہ طور پر کھول دیا گیا

2024/02/27 10:42:59
شیئر:

 

 این پی سی اور سی پی پی سی سی   2024  کے   دو اجلاس    مارچ  کے پٌہلےہفتے منعقد ہونے  جارہے ہیں ۔اس حوالے سے، بیجنگ میں   نیوز سینٹر  27 تاریخ کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

14ویں قومی عوامی کانگریس کا اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بالترتیب 5 اور 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ نیوز سینٹر  کے مطابق  3,000 سے زیادہ چینی اور غیر ملکی صحافی ان اجلاسوں  کی کوریج  کریں گے ،جن میں 2,000 سے زیادہ صحافی  مین لینڈ اور   ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سمیت  1,000 سے زیادہ  ملکی اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں کے مقابلے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کی رجسٹریشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت، پریس کانفرنس ہال اور پریس سینٹر   سمیت انٹرویو روم تیار ہے  جہاں  انٹرویوز  کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ نیوز سینٹر چینی اور غیر ملکی رپورٹرز کو انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرویو لینے کے لیے خدمات اور سہولیات بھی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ،  چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو کانفرنس کی اہم دستاویزات کے الیکٹرانک ورژن فراہم  کیے جائیں گے  جس سے میڈیا رپورٹرز کو  ان کے حصول کے لیے انتظار اور قطار کی ضرورت نہیں ہو گی ۔