27 فروری کو ،چین کے تیار کردہ بڑے مسافر بردار طیارے سی 919 اور اے آر جے 21 طیارے نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی پرواز کا مظاہرہ کیا ۔ دونوں طیاروں نے حال ہی میں سنگاپور ایئر شو میں اپنا ایئر شو مکمل کیا ہے ۔
معاہدے کے مطابق، اگلے دو ہفتوں میں، سی 919 اور اے آر جے 21 طیارے ،ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں نمائشی پروازیں انجام دیں گے۔بنیادی طور پر یہ پانچ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ہوائی اڈوں اور روٹس پر گھریلو تجارتی طیاروں کی مطابقت پذیری کی تصدیق، ہوائی اڈے کی زمینی خدمات کی مطابقت پذیری کی چانچ پڑتال کریں گے تاکہ طیاروں کی اچھی کارکردگی کے اظہار سے جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں داخلے کے لئے بنیاد رکھی جا سکے.