چینی اعلیٰ سطح کے رہنماوں نے شی جن پھنگ کو اپنی اپنی ورک رپورٹس پیش کیں

2024/02/27 18:51:09
شیئر:


سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق  پولیٹیکل بیورو اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے  سیکرٹری ،قومی عوامی  کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی،  ریاستی  کونسل،   چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کی نیشنل کمیٹی کے ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹی  کے سیکریٹریز نے حال ہی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری  ورک رپورٹس پیش کیں۔

 شی جن پھنگ نے رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ  رواں  سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف  کی تکمیل  کے لئے ایک اہم سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات  کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ اور یہ بھِی ضروری ہے کہ  نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے،  جامع  اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے، معاشی بحالی کی مثبت رفتار کو مستحکم اور بڑھایا جائے، اور لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود میں بہتری کے عمل کو جاری رکھا جائے۔