چودہویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

2024/02/27 15:02:51
شیئر:


14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس 27 جولائی کی صبح بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں ریاستی رازوں کے تحفظ  سے متعلق نئے ترمیم شدہ قانون کو منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا گیا۔ صدر شی جن پھنگ نے صدارتی آرڈر نمبر 20 کی ترویج کے لیے دستخط کیے۔

اجلاس میں این پی سی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ کے مسودے کو اصولی طور پر منظور کرلیا گیا۔  14 ویں این پی سی کے دوسرے اجلاس کے مسودے کے ایجنڈے اور پریزیڈیم اور سیکرٹری جنرل کی مسودہ فہرست پر ووٹنگ اور منظوری دی گئی۔