امریکہ کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے، چینی وزارت خارجہ

2024/02/27 16:05:34
شیئر:


27فروری کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔اُن سے پوچھا گیا کہ معروف امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی این ویڈیا نے حال ہی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں پہلی بار ہواوے کو اے آئی چپس جیسے کئی زمروں میں ایک بڑے حریف کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر امریکی حکومت چپ کی برآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کرتی ہے تو اس سے این ویڈیا کی مسابقت کو مزید نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ "چھوٹے صحن اور اونچی دیواریں" چین کی جدت طرازی اور ترقی کی رفتار کو نہیں روک سکتیں اور نہ ہی یہ امریکی کاروباری اداروں سمیت پوری صنعت کی صحت مند ترقی کے لئے سازگار ہے۔ کشادگی اور تعاون سیمی کنڈکٹر صنعت کی بنیادی محرک قوتیں ہیں ، اور چین دنیا کی بڑی سیمی کنڈکٹر مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے ، اور ایسے کاروباری اداروں یا انفارمیشن انڈسٹری کی حمایت کرنی چاہئے۔