چین کے نمائندے کی انسانی حقوق کونسل میں بین الاقوامی تعاون کی وکالت

2024/02/28 09:36:15
شیئر:

  چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی سابق صدر محترمہ ژانگ ہائیدی نے 26 فروری  کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچپنویں اجلاس میں معذور افراد سے متعلق اعلیٰ سطحی سیمینار میں شرکت کی۔ ژانگ ہائیدی نے اپنی تقریر میں معذور افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا تعارف کروایا اور  نظام میں معذور افراد  کی شمولیت کی اقوام متحدہ کی حکمت عملی کے موثر فروغ پر مثبت  گفتگو کی۔انہوں نے  کہا کہ معذور افراد کو سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی زندگی میں حصہ لینے میں بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے  اور معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن ، پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے  پر بہتر عملدرآمد  اور پائیدار ترقی کے بیسویں عالمی ایجنڈے    کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔