چین کی جاپان کی جانب سے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں چوتھے اخراج کی شدید مخالفت

2024/02/28 16:37:25
شیئر:


28تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کی جانب سے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں چوتھے  اخراج سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے خدشات اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جاپان نے 23 ہزار ٹن سے زائد فوکوشیما جوہری آلودہ پانی بنا اجازت سمندر میں چھوڑ دیا ہے جس سے آلودگی کا خطرہ پوری دنیا میں منتقل ہو گیا ہے، جو بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور جاپانی فریق سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس غلط اقدام کو بند کرے۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حال ہی میں متعدد حادثات پیش آئے ہیں ۔اس تناظر میں جاپان کے نام نہاد "محفوظ" اور "قابل اعتماد" دلائل بین الاقوامی برادری کو ہرگز قائل نہیں کرسکتے ہیں۔

چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے ہمسایوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شمولیت کے ساتھ ایک آزاد اور موثر طویل مدتی بین الاقوامی نگران انتظام کے قیام میں مکمل تعاون کرے تاکہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج سے پیدا ہونے والے ناقابل تلافی نتائج کو روکا جاسکے۔