رائٹرز اور ایپسوس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق سیاسی انتہا پسندی، معیشت اور امیگریشن کو پیچھے چھوڑ کر امریکیوں کے لیے اس وقت سب سے زیادہ تشویش کا باعث بن گئی ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 27 فروری کو جاری کئے گئے سروے میں ملک بھر میں 1,020 امریکی بالغوں سے پوچھے گئے سوالات کے مطابق، 21 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ "سیاسی انتہا پسندی کی وجہ سے جمہوریت کو لاحق ممکنہ خطرات" ان کا سب سے بڑا خدشہ ہے جب کہ 19 فیصد جواب دہندگان نے معاشی مسائل اور 18 فیصد نے امیگریشن کے مسائل کو جمہوریت کو لاحق ممکنہ خطرات کے طور بڑے خدشات قرار دیا .