سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے پر روسی وزارت خارجہ کا رد عمل

2024/02/29 09:53:09
شیئر:

 سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماریہ زخارووا نے 28 فروری کو  کہا کہ روس اصل صورت حال کے مطابق مناسب  جواب دے گا۔

زخارووا نے اس بات پر زور دیا کہ سویڈن کی غیر جانبداری اور فوجی عدم وابستگی کی اپنی 200 سالہ پالیسی کو ترک کرنے اور نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ بالٹک خطے اور شمالی یورپ کو "استحکام اور تعاون کے زون سے ممکنہ محاذ آرائی کے زون میں تبدیل کرنے" پر مجبور کرے گا۔

یاد رہے کہ  فروری 2022 میں یوکرین کے بحران  کے آغاز کے بعد ، سویڈن اور فن لینڈ نے فوجی عدم وابستگی کی اپنی دیرینہ پالیسی کو ترک کر کے  اسی سال مئی میں بیک  وقت  نیٹو کی رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔