چین کا قومی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے قانون پر مبنی اقدامات جاری رکھنے کا عزم

2024/02/29 16:39:53
شیئر:

29فروری کی سہ پہر چینی وزارت دفاع نے معمول کی پریس کانفرنس کی جس میں وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ حال ہی میں فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں خلل ڈالنے کے لیے غیر ملکی ممالک کو اپنے ساتھ شامل کیا ہے، نام نہاد "مشترکہ فوجی مشقوں" اور "مشترکہ گشت" کا اہتمام کیا ہے اور ان کو عوامی طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فلپائن کے اقدام نے بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی روح کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اور جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی علاقائی ممالک کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں فریق نہیں ہے لہذا اسے اپنے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے اس معاملے پر کوئی موقف دینے ، مداخلت یا پریشانی پیدا کرنے سے باز رہنا چاہئے۔

فلپائن کی جانب سے دیئے گئے بیانات خالصتاً صحیح اور غلط کو گڈمڈ کرنے اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے جہاز بارہا غیر قانونی طور پر چین کے ہوانگ یان سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہوئے ہیں۔ ہوانگ یان اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے غلط قدامات سے باز رہے ،  چین قومی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے قانون پر مبنی اقدامات جاری رکھے گا۔