اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر کے دفتر نے 28 فروری کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورتحال پر اپنی تازہ ترین رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'تمام فریقوں کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جن میں ممکنہ جنگی جرائم بھی شامل ہیں'۔ رپورٹ میں ہسپتالوں اور دیگر سویلین انفراسٹرکچر کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا جو لوگوں کی بقا کے لئے اہم ہے۔
رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مسلح گروہوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور شہریوں کے زیر استعمال عمارتوں سے جنگجوؤں کو نکالا جائے۔