29 فروری کو حماس کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسی دن صبح غزہ شہر کے جنوب مغرب میں راشد اسٹریٹ پر امدادی سامان جمع کرنے کے ایک مقام پر حملہ کیا جس میں غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 112 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 760 افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب 29 فروری کی رات اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں حماس کے ان دعووں کی تردید کی کہ یہ حملہ اسرائیلی افواج نے کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اسرائلی فوج عام شہریوں پر نہیں بلکہ صرف حماس کے نشانوں پر حملے کرتی ہے۔