چین کے سرکاری محکموں کا قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تجاویز پر موئثر عمل درآمد

2024/03/01 16:07:22
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے ایک ترجمان نے انتیس فروری  کو بتایا کہ چین کی ریاستی کونسل کے تحت سرکاری محکموں نے 2023 میں قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں  اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کے مندوبین  کی جانب سے پیش کی گئی 12480 تجاویز اور مشوروں  پر عمل درآمد کیا۔

ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ محکموں نے 7955 تجاویز پر کام کیا، جو جمع کرائی گئی تمام تجاویز کا 95.7 فیصد ہے، اسی طرح 4525 مشوروں پر کام کیا گیا،جو جمع کرائے گئے تمام مشوروں کا 96.5 فیصد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ محکموں نے گزشتہ سال تقریبا 4700 تجاویز اور مشوروں کی بنیاد پر 2000 سے زائد پالیسی اقدامات شروع کیے جس سے اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کے فروغ اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی اور بہتر بنانے میں پیش رفت ہوئی۔