چین کی ہانگ کانگ کے قانون سازی امور پر امریکی بیان کی شدید مخالفت ، وزارت خارجہ

2024/03/01 16:46:25
شیئر:


یکم مارچ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ میں  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے  ایک بیان کی شدید مخالفت کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے امریکی شہریوں، سرمایہ کاری اور ہانگ کانگ میں کام کرنے والی کمپنیوں پر پڑنے والے اثرات پر  توجہ دے رہا ہے۔

 ماؤ ننگ  نے کہا کہ چین متعلقہ امریکی بیان پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔  امریکہ نے خود قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بہت سے قوانین تشکیل دیے ہیں لیکن وہ ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کی قانون سازی کو بدنام کر رہا ہے ، یہ صریحاً سیاسی ہیرا پھیری اور منافقانہ دوہرا معیار ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ ہانگ کانگ چین کا ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام کرے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرے، ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے۔