اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق 29 فروری کو ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری تنازع کے نتیجے میں انسانی ہلاکتوں پر حیرت کا اظہار کیا۔
بیان میں اس دن شمالی غزہ میں ہونے والے واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کے ترجمان نے 29 تاریخ کو بتایا ہے کہ غزہ شہر میں راشد اسٹریٹ پر مدد کے منتظر فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے میں 112 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 760 افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے حالیہ دور میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام فوری ضروریات کو پورا کرنے میں اہم انسانی امداد کو غزہ تک پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔