چین میں آنے والے غیر ملکیوں کے لئے موبائل ادائیگیوں کے ذریعے سنگل ٹرانزیکشن کی مالیت کی حد میں اضافہ

2024/03/01 16:47:15
شیئر:

یکم مارچ کو    ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ  ایک معمول کی   نیوز  بریفنگ میں  پیپلز  بینک آف چائنا کے ڈپٹی  صدر  چانگ چھنگ سونگ اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت ٹرانسپورٹ، وزارت تجارت، وزارت ثقافت و سیاحت اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے متعلقہ ذمہ دار  حکام نے ادائیگی کی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور ادائیگی کی سہولت  کی متعلقہ صورتحال کو متعارف کرایا اور نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

 چانگ چھنگ سونگ نے کہا کہ بڑے ادائیگی اداروں کو ہدایت کی جائے گی کہ  چین آنے والے غیر ملکیوں کے لئے    موبائل ادائیگیوں  کے  ذریعے    سنگل ٹرانزیکشن کی حد کو 1000 امریکی ڈالر سے 5000 امریکی ڈالر  تک  بڑھایا جائے  اور سالانہ مجموعی لین دین کی حد کو  10000 امریکی ڈالر سے  50000 امریکی ڈالر تک بڑھایا جائے ۔