اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شمالی غزہ میں امداد وصول کرنے والے افراد پر حملوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

2024/03/01 17:18:07
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 29 فروری کو ایک بیان جاری کیا، جس میں شمالی غزہ کی پٹی میں امدادی سامان وصول کرنے کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محصور شمالی غزہ کی پٹی سمیت غزہ کے مایوس باشندوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور واقعے کی موثر آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔