⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠غزہ شہر میں امدادی سامان جمع کرنے کے مقام پر حملے میں 115 افراد ہلاک اور کئی ممالک کی جانب سے مذمت

2024/03/02 15:47:28
شیئر:

غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 29 فروری کو غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے افراد پر حملے کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک اور 760 زخمی ہو گئے تھے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس دن اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر نے کہا کہ یہ واقعہ نسل کشی ہے۔

29 فروری کو غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے لوگوں پر حملے کے حوالے سے جنوبی افریقہ، برازیل، یوراگوئے، لبنان اور یمن سمیت کئی ممالک نے یکم مارچ کو ہونے والے واقعے کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو قرار دیتے ہوئے اس واقعے کے حقائق جاننے  کا مطالبہ کیا ہے. یورپی یونین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ فرانسیسی صدر میکرون نے یکم مارچ کو کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اور انہوں نے واقعے کے حقائق  کو تلاش کرنے پر زور دیا۔