یکم مارچ کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوام متحدہ کی چھٹی ماحولیاتی اسمبلی اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی دن اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کے مندوبین نے 15 قراردادوں اور دو فیصلوں کی منظوری دی ، جن میں "آب و ہوا کی تبدیلی، قدرتی ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان، آلودگی اور فضلہ" سمیت کرہ عرض کو درپیش تین بحرانوں سے نمٹنے کے لئے متعدد امور کا احاطہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک وزارتی اعلامیہ منظور کیا گیا اور بین الاقوامی برادری نے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے، فطرت اور زمین کی بحالی اور آلودگی سے پاک دنیا بنانے کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔
اختتامی تقریب میں ساتویں ماحولیاتی اسمبلی کے صدر ، عمان کی وزارت ماحولیات کے چیئرمین عبداللہ بن علی امری کا انتخاب بھی کیا گیا۔