⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠تیسرا انطالیہ ڈپلومیٹک فورم :کئی ممالک کے رہنماؤں کا غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

2024/03/02 15:50:20
شیئر:

تیسرا انطالیہ ڈپلومیٹک فورم ترکیہ کے شہر انطالیہ میں مقامی وقت کے مطابق یکم مارچ کو منعقد ہوا۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال کے حوالے سے کئی ممالک کے رہنماؤں  نے کہا کہ غزہ کے عوام ایک بے مثال انسانی آفت کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے فوری جنگ بندی مطالبہ کیا  ہے۔.

ترک صدر اردگان نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تنازع نہیں بلکہ نسل کشی ہے۔ 29 فروری کی علی الصبح غزہ شہر میں امدادی سامان وصول کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کے حوالے سے اردگان نے نشاندہی کی کہ امداد کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں پر حملہ کرنا ایک قابل نفرت اور وحشیانہ فعل ہے اور مغربی ممالک نے شروع سے ہی اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔  اپنی منافقانہ پالیسیوں  سے وہ اس خونریزی میں شریک ہیں۔

مصری وزیر خارجہ شکری نے انکشاف کیا کہ مصر قطر، امریکہ اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرے گا، امید ہے کہ رمضان المبارک سے قبل جنگ بندی اور زیر حراست افراد کے تبادلے پر متعلقہ سمجھوتہ ہو جائے گا۔ شکری نے نشاندہی کی کہ اس وقت ایک اہم ترین مسئلہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نقل مکانی ہے، اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے  کی کوئی بھی کوشش، جیسے فلسطینیوں کو مصر یا اردن بھیجنے کا منصوبہ، ناقابل قبول ہے۔