چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 4 سے 10 مارچ تک منعقد ہوگا

2024/03/03 15:53:19
شیئر:

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی پریس کانفرنس 3 مارچ کی سہ پہر منعقد ہوئی اور کانفرنس کے ترجمان لیو جیے ای نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کو کانفرنس کی متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ لیو جیےای نے بتایا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 4 مارچ کو سہ پہر 3 بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگا اور 10 مارچ کی صبح ختم ہوگا، جس کا دورانیہ چھ دن ہوگا۔