⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠اسرائیلی عوام کا غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

2024/03/03 15:54:15
شیئر:

 2 مارچ کو اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب میں حماس کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے اسرائیلی حکومت کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ 

اسی دن بہت سے اسرائیلیوں نے تل ابیب میں غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور اسرائیل حماس تنازع سے نمٹنے کے حکومتی طریقہ کار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  مظاہرین   کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی کارروائی بدترین فاشسٹ کی طرح   ہے۔  تاریخ میں جو کچھ جرمنی نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، اب اسرائیل اسےفلسطینیوں پر مسلط کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن  میں 2 تاریخ کو مظاہرین نے  اسرائیلی سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر احتجاج  کیا۔ مظاہرین نے "فوری جنگ بندی" جیسے بینرز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی بند کرے۔