اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ضروری انسانی امداد کا داخلہ روک دیا , غیر ملکی میڈیا کی تحقیقات

2024/03/04 09:49:02
شیئر:


2 مارچ کو جاری ہونے والی سی این این کی ایک نئی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لازمی انسانی امداد کی فراہمی کو روک رہا ہے۔ تحقیقات  کے مطابق اسرائیل کی جانب سے روکی جانے والی لازمی اشیاء میں جراحی سے جڑی ادویات، اینستھیزیا مشینیں، آکسیجن سلنڈر، وینٹی لیٹرز اور واٹر فلٹریشن سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے سلیپنگ بیگز، کینسر کے خلاف ادویات، پانی صاف کرنے والی گولیوں اور زچگی سے جڑی مصنوعات کے داخلے پر بھی  رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں لازمی امداد پہنچانے کے ذمہ دار انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے سے متعلق معیار ہٹ دھرمی اور تضادات پر مبنی ہے۔