⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کے دواجلاس اور عالمی برادری کی مثبت توقعات

2024/03/05 15:20:38
شیئر:

بہت سے ممالک کے لوگ چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہے ہیں اور وہ امید ظا ہر  کرتے ہیں کہ ان اجلاسوں سے  مزید مثبت اشارے جاری ہوں  گے۔

 کانگو  برازاویل کے صدر ساسو کا کہنا ہے کہ  صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ تین بڑے اقدامات بشمول عالمی ترقیاتی انیشیٹو  کی بڑی عملی اہمیت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" اقدام کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے اندر بنیادی ڈھانچے اور زراعت جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ بہتر رابطے ہوں گے۔ ہم ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں چین کے ترقی کے تجربے سے سیکھنے کی بھی امید کرتے ہیں۔ چین کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رہے گا اور ہم  مل کر آگے بڑھیں گے۔



 نمیبیا کی حکمران جماعت پیپلز آرگنائزیشن پارٹی کے رکن فرانسز کولک نے کہا کہ  چین کی جدید کاری کا راستہ اور اقتصادی ترقی کا ماڈل دنیا پر مثبت اثرات لا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چین قائدانہ کردار ادا کرے گا اور نمیبیا کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ چینی طرز کی جدید کاری دوسرے ممالک کو اشتراک کے لیے مزید تجربات فراہم کرے گی۔

 متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی زیودی نے کہا کہ  وہ  چین کی معیشت کی مسلسل بہتری کے بارے میں پر امید ہیں۔ چین کے پاس انسانی وسائل اور مارکیٹ کی ترقی کی وسیع صلاحیت ہے، اور متحدہ عرب امارات نے چین کی اقتصادی ترقی سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔

 زیمبیا کے ماہر اقتصادیات موڈینڈا نے کہا کہ وہ   چین کی اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے دو اجلاسوں میں اہم پالیسیاں جاری کرنے کا منتظر ہیں۔