چین کی فلپائن کی سینیٹ کی جانب سے "میری ٹائم زون ایکٹ" کی منظوری کی مخالفت

2024/03/05 16:25:40
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 5 تاریخ کو یومیہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن کی سینیٹ نے نام نہاد "میری ٹائم زون ایکٹ" کو منظور کرکے  مقامی قانون سازی کی شکل میں بحیرہ جنوبی  چین ثالثی کیس کے کالعدم فیصلے کو مستحکم کرنے  اور   چین کے جزیرہ حوانگ یئن اور نانشا جزائر کے بیشتر جزائر اور  متعلقہ پانیوں کو اس کے سمندری علاقے میں غیرقانونی طور پر شامل کرنے کی  جو کوشش کی ہے، وہ  بحیرہ جنوبی چین میں چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین نے اس کی سختی سے مخالفت کی ہے اور فلپائن سے سخت احتجاج  کیا ہے۔