نیٹو کی بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے تناظر میں روس کا اپنی دفاعی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کا اعلان

2024/03/06 10:16:41
شیئر:

نیٹو فورسز نے 4 تاریخ کو "نارڈک رسپانس 2024" فوجی مشق کا آغاز کیا جو دو ہفتے جاری رہے گی، جبکہ نیٹو کی مشترکہ فوجی مشق ، جسے "ڈریگن 2024" کا نام دیا گیا ہے ، پولینڈ میں جاری ہے۔ نیٹو کی بھرپور فوجی مشقوں کے حوالے سے روس کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے عسکری تنازعات کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا اور روس اپنی دفاعی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ 

" نارڈک رسپانس " نیٹو کی  ہر دو سال کے بعد منعقد ہونے والی مشق ہے ۔ لیکن اس بار  مختلف پہلو  یہ ہے کہ فن لینڈ نے بھی مشق میں حصہ لینے کے لئے 4،000 سے زیادہ فوجی بھیجے  ہیں ۔فن لینڈ نے گزشتہ سال نیٹو میں شمولیت اختیار کی تھی ، جس نے دہائیوں پرانی عدم وابستگی کی پالیسی کو توڑا ہے۔

"ڈریگن 2024"  مشق کا آغاز 25 فروری کو ہوا ، جس میں پولینڈ سمیت نیٹو کے 10 رکن ممالک کے تقریباً 20،000 فوجی اہلکاروں نے 3،500 عسکری تنصیبات کے ہمراہ حصہ لیا۔

" نارڈک رسپانس 2024 اور "ڈریگن 2024 "دونوں نیٹو کی نام نہاد "اسٹیڈ فاسٹ ڈیفینڈر 2024" مشقوں کا حصہ ہیں۔  "اسٹیڈ فاسٹ ڈیفینڈر 2024" مشقیں ،  جنوری کے آخر میں شروع ہوئی تھیں اور یہ مشقوں کے ایک سلسلے پر مشتمل ہیں جو مئی کے آخر تک جاری رہیں گی ، ان میں مجموعی طور پر تقریباً 90،000 فوجی اہلکار حصہ لیں گے ۔یہ مشقیں روسی سرحد کے قریب نیٹو کے مشرقی حصے تک پھیلی ہوئی ہے۔

 روس کے نائب وزیر خارجہ گرشکو نے 4 تاریخ کو کہا کہ روس نیٹو کی مشقوں پر گہری توجہ دے رہا ہے، سرحد کے قریب فوجی مشق سے کسی بھی عسکری تنازع کا خطرہ بڑھ جائے گا ، روس اپنی دفاعی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا.