روس نے جرمن فوجی اہلکاروں کے آڈیو ریکارڈنگ واقعہ پر جرمنی سے وضاحت طلب کر لی

2024/03/06 10:26:56
شیئر:


یکم مارچ کو، روسی میڈیا نے ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی جس میں جرمن فوجی افسران یوکرین کو کروز میزائل فراہم کرنے اور کریمیا کے پل پر حملہ کرنے کے امکان پر بحث کر رہے تھے۔ ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد روس نے جرمنی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے متعدد  بیانات دیے اور جرمنی سے وضاحت طلب کی ہے ۔ 

4 تاریخ کو، روسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر جرمنی پر زور دیا کہ وہ ریکارڈنگ کے واقعے کی وضاحت کرے۔

ادھر  جرمن وزیر دفاع پسٹوریئس نے 5 تاریخ کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق "ٹورس" میزائل سسٹم کے بارے میں بنڈسویر کے سینئر افسران کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگ ایک "ذاتی غلطی" تھی۔ اس سے قبل، امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ یہ میٹنگ امریکی کمپنی سسکو کے تجارتی نان انکرپٹڈ آن لائن میٹنگ پلیٹ فارم پر کی گئی تھی۔ یہ سافٹ ویئر جرمن فوج اور دیگر حساس سرکاری محکموں کے ذریعے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔