چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے فروری کے لئے عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری

2024/03/06 10:27:56
شیئر:


چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے چھ تاریخ کو فروری کے لئے عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔انڈیکس کی تبدیلیوں کے نقطہ نظر سے ، یہ مسلسل دو ماہ سے 49 فیصد سے زائد پر مستحکم رہا ہے ، اور عالمی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی نسبتاً مستحکم ہے ، لیکن یہ اب بھی کم نمو کے پیٹرن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت اب بھی کم شرح نمو برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کی بنیادی وجہ جغرافیائی سیاسی تنازعات ہیں جو عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں خلل ڈال رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی تجارت ایک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی معیشت پر تجارتی کشمکش کے اثرات بدستور جاری ہیں۔ دنیا کے بڑے ادارے عام طور پر توقع کرتے ہیں کہ 2024 میں عالمی اقتصادی ترقی 3 فیصد کے آس پاس رہے گی۔

ذیلی خطوں کے لحاظ سے ، ایشیا میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50 فیصد سے اوپر رہا ، اور افریقہ ، یورپ اور امریکہ میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50 فیصد سے نیچے رہا۔

ماہرین نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کا مسلسل فروغ ایشیا میں معاشی انضمام کی سطح کو بڑھانے اور ایشیا میں معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے سازگار ہے۔ ایشیائی اور عالمی معیشتوں کے لیے چین کی حمایت اب بھی بہت واضح ہے۔