⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں نئی رہائش کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں ، سعودی عرب کی وزارت خارجہ

2024/03/07 14:55:22
شیئر:

سات مارچ کو سعودی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں نئی رہائش کی منظوری کے اسرائیل کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی قراردادوں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ فیصلہ  خطے میں امن اور استحکام کے حصول میں رکاوٹ ہے۔  سعودی عرب نے کہا کہ مکمل خودمختاری کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں پر مبنی "دو ریاستی حل" کی بنیاد پر قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

چھ تاریخ کو مصری اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے فلسطینی غزہ کی پٹی کے لیے سامان کی ترسیل کی ۔ 5 تاریخ کو، اردن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی ایک کھیپ ہوائی جہاز سے بھیج دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے حکام نے 5 تاریخ کو کہا کہ فلسطین میں شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں میں غذائی قلت کی صورتحال "انتہائی سنگین" ہے۔