چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک ، ہائی وے نیٹ ورک ، پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک اور عالمی معیار کا پورٹ گلسٹر تشکیل دیا ہے

2024/03/08 15:05:10
شیئر:

8 تاریخ کو چین کے وزیر نقل و حمل لی شیاؤپھنگ نے 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک ، ہائی وے نیٹ ورک ، پوسٹل ایکسپریس نیٹ ورک اور عالمی معیار کا پورٹ کلسٹر بنایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کی نقل و حمل کی خدمات  کی صلاحیت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ، 2023 میں  لوگوں کا اوسط روزانہ بین العلاقائی بہاؤ 160 ملین تھا ،  روزانہ کارگو نقل و حمل کا حجم 150 ملین ٹن سے زیادہ تھا، اور ہر روز 360 ملین ایکسپریس پارسلز  جمع کیے گئے۔ گرین اینڈ سمارٹ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بڑی ترقی ہوئی ہے  اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال عوامی نقل و حمل کے نظام کا 77.6 فیصد بنا۔