چین کی ترقی اور جدیدکاری سے پوری دنیا کو فائدہ ہو رہا ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2024/03/08 10:47:10
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے "دو اجلاسوں " کے موقع پر پریس کانفرنس میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے 21 سوالات کے جوابات دیے، جن میں بڑے ممالک کے تعلقات، علاقائی ہاٹ اسپاٹس اور عالمی گورننس جیسے بہت سے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ ان سوالات کے ذریعے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ چین اپنے استحکام سے دنیا کو مزید اعتماد فراہم کر رہا ہے۔

چین دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے مضبوطی سے ایک طاقت بنے گا۔ بہت سے غیر ملکی میڈیا نے چین کے اس بیان کو چین کی سفارت کاری کے اعلان کے طور پر لیا ہے۔

پریس کانفرنس میں چین نے چینی خصوصیات کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ مسائل کو حل کرنے کے طریقے کا خاکہ پیش کیا ، یعنیٰ داخلی معاملات میں عدم مداخلت پر عمل کرنا ، سیاسی حل پر عمل کرنا ، معروضیت اور شفافیت پر عمل کرنا ، اور علامات اور بنیادی وجوہات دونوں پر عمل کرنا۔برطانوی گارجین اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرین بحران کے حل کے لیے چین کی کوششوں نے جنگ کے خاتمے کے طریقوں کے بارے میں تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران چین کی جانب سے چین امریکہ تعلقات اور چین یورپی یونین تعلقات پر بھی بات کی گئی۔ چین کا واضح اور مخلصانہ موقف رہا کہ "باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون"  کو چین اور امریکہ کی مشترکہ سمت ہونا چاہئے" اور "جب تک چین اور یورپی یونین باہمی فائدے کے لئے تعاون کرتے ہیں، بلاک محاذ آرائی ممکن نہیں ہوگی"، جس پر متعلقہ ممالک کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ترقی تمام مسائل کو حل کرنے کی سنہری کلید ہے۔ عالمی ترقی میں سست روی اور کچھ ممالک کی جانب سے "ڈی کپلنگ"کے باوجود چین نے مضبوطی سے کہا ہے کہ اسے ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کرنی چاہیے۔ اس وقت چین کی مجموعی ٹیرف کی سطح ڈبلیو ٹی او کے ترقی یافتہ ممالک کے مساوی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی کے لیے منفی فہرست کو کم کرتے ہوئے 31 اشیاء سے بھی کم کی سطح پر لایا گیا ہے ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری تک رسائی کو مکمل طور پر آزاد بنایا گیا ہے، سروس انڈسٹری کے کھلے پن میں تیزی آئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ چین کی جدیدکاری سے پوری دنیا کو فائدہ ہو رہا ہے اور مواقع سے بھرپور چین کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔