اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

2024/03/08 10:18:13
شیئر:

فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور کو شروع ہوئے پانچ ماہ گزر چکے ہیں اور اب بھی اس میں نرمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے 7 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اسپیشل فورسز نے اسی روز فلسطین کی جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس میں حماس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا،  اس دوران حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور درجنوں ہتھیار قبضے میں لیے گئے۔

 غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت نے 7 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر 9 فوجی کارروائیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 83 افراد ہلاک اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔ 

 اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے 7 تاریخ کو کہا کہ  عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں  حماس پر حملے جاری رکھے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کوئی اسرائیل کو رفح میں کارروائی نہ کرنے کے لئے کہتا ہے وہ اسرائیل کو شکست قبول کرنے کے لئے کہہ رہا ہے اور ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رفح حماس کا آخری گڑھ ہے۔