مقامی وقت کے مطابق 7 مارچ کو سان فرانسسکو سے جاپان کے شہر اوساکا جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائنز کے ایک بوئنگ طیارے کا دوران پرواز ٹائر گر گیا اور ٹیک آف کے 25منٹ بعد طیارے کو لاس اینجلس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ اس واقعے کے باعث سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رن وے مختصر طور پر بند کر دیا گیا، جسے بعد میں دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ بوئنگ 200-777 تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والا ٹائر ملازمین کے زیر استعمال پارکنگ میں گرا جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔