⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠نئی معیاری پیداواری قوت لوگوں کے طبی علاج میں مدد کرتی ہے، این پی سی کے نمائندے زان ون لونگ

2024/03/08 15:48:17
شیئر:

 

"نئ معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی سے ہیوی  آئن طبی آلات کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، تاکہ اعلیٰ درجے کے طبی علاج سے  آہستہ آہستہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے ". بیجنگ میں معنقدہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک این پی سی کے نمائندے ،  چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم زان ون لونگ  نے چائنا میڈیا گروپ کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں ایسی خواہش کا اظہار کیا۔

 اس سال دو سیشنوں کے دوران ، زان ون لونگ نے چین کے خودساختہ ہائی اینڈ ہیوی آئن طبی آلات کے استعمال اور فروغ کو تیز کرنے اور چین کی طبی صنعت کی تشخیص اور علاج کے معیار کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی۔ زان ون لونگ نے کہا کہ چین میں ہر سال تقریباً 40 سے 50 لاکھ کینسر کے مریض ہوتے ہیں۔ اگر ٹیومر کے علاج کے لئے ہیوی آئن تھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے تو ، صحت یابی  کی شرح زیادہ ہے۔ 2023 کے آخر تک چین میں تین 90 سالہ بزرگ اس علاج کے ذریعے بنیادی طور پر  خود  دیکھ بھال کی حالت میں واپس آ  گئے۔ جیسا کہ چین نئی معیار ی  پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کررہا ہے تو ، ہیوی آئن  طبی آلات کی پیداواری صلاحیت کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا ، جس سے آہستہ آہستہ عوام  کو فائدہ ہوگا۔