سویڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت

2024/03/08 10:17:27
شیئر:

سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن نے 7  تاریخ کو  سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی دستاویزات امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے حوالے کیں، جو نیٹو دستاویزات کے محافظ ہیں۔ یہ سویڈن کی نیٹو  میں باضابطہ شمولیت اور نیٹو کا 32 واں رکن بننے کی علامت ہے۔

 اس سےقبل سویڈن کی حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر اتفاق کیا تھا۔

 روس نے بارہا کہا ہے کہ نیٹو کی توسیع روس کی سلامتی اور مفادات کو سبوتاژ کر تی ہے، اور  روس اپنی سلامتی کو مدبرانہ اور تزویراتی طور پر یقینی بنانے کے لئے جوابی اقدامات کرے گا۔