چین کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اہداف قابل حصول ہیں، محمد احمد شیخ

2024/03/08 16:49:27
شیئر:

سینئر براڈ کاسٹ جرنلسٹ، ماہر اموراور ممتاز تجزیہ کار   جناب احمد شیخ  نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ چین صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں خودانحصاری کی راہ پر گامزن ہے۔ چین نے ماحول دوست ترقی اور غربت کے خاتمے میں مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کی معیشت مقدار پر زور دینے سے معیار پر زور دینے کی طرف منتقل ہوگئی ہے، اور  نئی معیاری  پیداواری قوتیں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں، جو چین کی جدیدکاری کے لئے سازگار ہے. چینی طرز کی جدیدکاری آبادی کے زبردست پیمانے اور مشترکہ خوشحالی پر توجہ دیتی ہے اور انسان اور فطرت کی ہم آہنگ اور سبز ترقی کو اہمیت دیتی ہے۔ چین کی ترقی پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے۔