چین کی طرف سے اعلان کردہ معاشی ترقی کے اہداف قابل توجہ ہیں، ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

2024/03/08 16:47:08
شیئر:

معروف کالم نویس، دانشور اور امور چین کے ماہر ڈاکٹر عاصم اللہ بخش نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ دو سیشنز میں اعلان کردہ معاشی ترقی کے اہداف قابل توجہ ہیں، جو چین اور دنیا  کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کے لئے، خاص طور پر کساد بازاری کی شکار عالمی معیشت  کی ترقی کے لئے بہت اہم ہیں. چین کی جانب سے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی بھرپور ترقی دنیا کے لیے قابل تقلید ہے۔ چونکہ اکیسویں صدی ہائی ٹیک ترقی کا دور ہے اس لئے ہمیں سائنسی اور تکنیکی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا چاہئے۔ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ دنیا کی صف اول کی قوتوں میں شامل ہے۔