چین کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اہداف قابل حصول ہیں، میاں سیف الرحمان

2024/03/08 16:48:18
شیئر:

ممتاز تجزیہ کار، ایڈیٹر دی نیوز اور ماہر امور چین جناب میاں سیف الرحمان نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سال 2024 کے لیے چین کی جانب سے اعلان کردہ معاشی اہداف کو حقیقت کے قریب قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی طرز کی جدیدکاری اور نئی معیاری پیداواری قوتوں سمیت دیگر کلیدی معاشی الفاظ سے دنیا کو  اعتماد اور مواقع کا پیغام ملاہے۔ چین نے ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عوام کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے جس کی بنیادی وجہ صدر شی جن پھنگ کے  واضح وژن، چین کے لیے موزوں ترقیاتی راستے  کے انتخاب  اور چینی عوام کی مشترکہ  کوششیں ہیں۔